آپ سے ملنے والا ہردوسرا شخص آپ کویہ بتاتا ہے کہ انٹرنیٹ آپ کے لیے کتنانقصان دہ ہےلیکن مشکل ہی سے کوئی اس کے فوائد کے بارے میں بات کرےگا!تاہم آج ہم اس کے متعلق بات کریں گے کہ انٹرنیٹ کا استعمال آپ کے لیے کیسے مفید ہو سکتا ہے۔مکمن ہے کہ اِن میں سے چند فوائدآپ کے لیےحیران کن ثابت ہوں!آئیے مزید اِن فوائد کے بارے میں جانیں!
1۔معلومات کا وسیلہ
یہ ممکن ہے کہ آپ اِس بات سے بے خبر ہوں کہ انٹرنیٹ ایک انسائیکلوپیڈیا ہے۔جی ہاں! یہ معلومات کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ مثال کے طورپر،اگرآپ کسی خاص مہارت اورآرٹ فارم کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں توآپ بس اس کے بارے میں Google کریں۔ایک دفعہ جب آپ تحقیق شروع کرتے ہیں تو،آپ کو سارا موادبالکل با آسانی مل جائے گا اور قیمت؟مفت!اوراگرآپ کو مفت میں کسی چیزکے بارے میں بیش قیمت معلومات مل جائیں توآپ کو بہترین سے استفادہ کرنا چاہیے۔
2۔ورچوئل یونیورسٹی میں داخلہ
اگرآپ نےانٹرمیڈیٹ(کالج) کا امتخان پاس کرلیا ہےاوراب یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی پریشانی شروع ہوگئی ہے تو ہماری بات پر ذراغورفرمائیں!جدید سہولتوں سے مُزین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان،آپ کو بیچلراورماسٹر ڈگری میں آن لائن دا خلہ لینے کی اجازت دیتی ہیں۔
آپ کو جسمانی طور پرکمرہ جماعت میں حاضر ہونے کی ضرورت نہیں۔آپ گھر بیٹھ کراپنی ڈگری مکمل کرسکتے ہیں۔مزید یہ کہ داخلہ اورفی سمسٹرفیس دوسری نجی یونیورسٹیوں سے کم ہے۔
3۔ای– لرننگ کورس میں داخلہ
اگر آپ ایک ڈگری حاصل نہیں کرنا چاہتےمگردوسری جانب اپنےوقت کا بہترین استعمال بھی کرنا چاہتے ہیں تو آپ ای -لرننگ کورس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ای- لرننگ کورس ایک آن لائن کلاس کی طرح ہے۔ انٹرنیٹ پربہت سےای- لرننگ کورسز موجود ہیں جو بالکل بلامعاوضہ ہیں۔
4۔کوئی انوکھا ہنر سیکھیں
اگرآپ انٹرنیٹ کا اکثر استعمال کرتے ہیں توآپ YouTube سے واقف ہوں گے۔کیا آپ نے کبھی یوٹیوب چینل سےکسی ایک ہنر کو سیکھنے کی کوشش کی ہے؟نہیں؟فکر مت کریں۔سب سے پہلے اُن تمام چیزوں کی ایک فہرست بنائیں جو آپ سیکھنے کا شوق رکھتے ہیں۔اس کے بعد یوٹیوب کی مدد سے اس فن میں مہارت حاصل کریں۔
5۔بات چیت اور رابطے کا ذریعہ
آپ اپنے خاندان اور دوستوں سے ایک کلک کی دوُری پر ہیں۔ٹیکنالوجی نے ہر چیز کو ہمارے لیے آسان بنا دیا ہے،خاص طور پر ذرائع ابلاغ کو۔ اگر آپ کے عزیز رشتے داریا دوست ملک سے باہر رہتے ہیں توآپ اُن سے انٹرنیٹ کے ذریعے ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں۔
6۔ای- کامرس
کیا آپ نے کبھی اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟اگر ہاں،توپھریہ مضمون پڑھنا جاری رکھیں!آپ اپنا کاروبارشروع کرنے کےلیے انٹرنیٹ کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟اس کاجواب ای-کامرس ہے۔ ای-کامرس کی مدد سے ہم آن لائن خرید وفروخت کرسکتے ہیں۔آپ ملکی اوربین الاقوامی سطح پربھی یہ کاروبار کرسکتے ہیں۔
فرض کریں آپ دستکاری کاکام کرتے ہیں۔آپ فیس بک اور انسٹا گرام پراکاونٹ بنا سکتے ہیں۔خوبصورت دستکاریاں بنائیں اوراُن کو آن لائن فروخت کریں۔اس طرح آپ کوئی کرایہ اور ٹیکس دئیے بغیر زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہمارے سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔
Comments