top of page
Search

اگرآپ خاندانی مسائل سے گزر رہے ہیں تواس میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے کی کوئی بات نہیں

اگرآپ خاندانی مسائل سے گزر رہے ہیں تواس میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ہم سب خاندانی مسائل سے دوچار ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ ان کومنظم طریقے سے کیسے حل کرتے ہیں۔ مسائل کو گہرائی سے جانچنا، ان کی نزاکت کو سمجھداری سے سمجھنا اور پوری ذمہ داری کے ساتھ مثبت ماحول میں حل کرنا بہت اہم ہے۔اس طرح ہم خاندان کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیراپنے خاندان کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کرسکتے ہیں۔

بعض اوقات ہمیں ایسا لگتا ہے کہ خاندان کے ساتھ معاملات حل کرنا اہم نہیں، لیکن، یہ بہت اہم ہے! اس کی وجہ یہ ہے کہ حقیقتا ہمارے پاس ہمارا خاندان ہی ہوتا ہے جو کہ ہمیں غیر مشروط یعنی بنا کسی شرط کے پیار کرتا ہے۔دنیا یہاں تک کہ ہمارے قریبی دوست بھی ہمیں مشروط یعنی شرطوں پر چاہتے ہیں۔ یقینااس پر یقین کرنا مشکل ہے،لیکن یہ ہی سچ ہے۔

اگر آپ خاندانی پریشانیوں کو مثبت طریقے سے حل کرنے کے طریقوں سے بے خبر ہیں تو ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں! مندرجہ ذیل 5 اہم طریقے ایسے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے خاندانی معاملات کواحسن طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔

1۔ خاندانی معاملات کو حل کرنے کے لئے اکٹھے ہونا

اپنی ترجیحات کو ترتیب دیں۔ کچھ چیزوں کو اول درجے پر رکھنابہت اہم ہوتا ہے ان میں سے ایک خاندانی معاملات ہیں۔ خاندانی مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خاندان مل کر بیٹھے۔ آپ اس وقت تک کسی مسئلے کو حل نہیں کرسکتے جب تک آپ کو اس کی اہمیت کا اندازہ نہ ہو۔اگر آپ خاندانی مسائل سے دوچار ہیں تو اپنے اندر جرات اور ہمت پیدا کریں اور اپنے والدین سے بات کریں، مشورہ کریں۔دن میں ایک وقت طے کریں،ایک ساتھ بیٹھنے کا،اور صرف ایک دوسرے کو سننے کا۔

2۔ موجودہ مسئلے کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کریں

اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ جب آپ کا خاندان ایک ساتھ بیٹھے۔ توآپ صرف معاملے کو مثبت طریقے سے حل کرنے پر ہی بات کریں۔ اگر آپ ماضی کو ہی دوہراتے رہیں گے تو صورتحال صرف خراب ہی ہوگی۔ خاندانی بحث و مباحثہ شروع ہونے سے پہلے، یہ یقینی بنائیں کہ کمرے میں موجود ہر شخص جانتا ہو کہ وہ وہاں کیوں ہے اور وہ کس بات پر بات کرنے اکھٹے ہوۓ ہیں۔

3۔ سب کو بولنے کابرابر حق دیں اور دوسرے کے بولنے کے دوران مداخلت نہ کریں

ہر ایک کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ کسی کو بھی دوسرے کے موقف کو رد کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ بالغ فرد کی طرح پیش آنا چاہیے، جو ان سے مختلف نقطہ نظر رکھ سکتے ہیں۔اگر والدین اپنے بچوں کو ناسمجھ سمجھتے ہیں جو دنیا کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تو معاملات کبھی نہیں بدل سکتے۔بچوں کو آزادی دیں کہ وہ اپنی رائے بلا کسی خوف و خطرے دیں۔ جبکہ بعد میں آپ شفقت سےان کی اصلاح کر سکتے ہیں۔

خاندان کےدوسرے افراد کے نقطہ نظر کا احترام کریں

اگر آپ خاندان کے کسی فرد کے نقطہ نظر سے متفق نہیں ہیں تو پھر بھی آپ خاموش رہیں اور اس فرد کے موقف کے بیان کے ختم ہونے کا انتظار کریں۔دوسرا فرد جب اپنی تقریر کے وسط میں ہو تو اسے نظرانداز نہ کریں۔

اس صورت میں دوسرا فرد محسوس کر لیتا ہے کہ اس کے نقطہ نظر کااحترام کیا جارہا ہے تو یقیناوہ بھی آپ کے موقف کی عزت کرے گا۔

5۔ متفقہ حل نکالیں

سارے بحث و مباحثے کے بعدجب خاندان کے تمام افراد کا موقف سامنے آجاتا ہے تو اب وقت ہے مسئلے کی صورتحال کو خوش آئند طریقے سےحل کرنے کا!خاندانی مسلے کو حل کرنے کے فیصلے پر پورے خاندان کا متفق ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ کسی ایک فرد کے بھی متفق نہ ہونے سے معاملات احسن طریقے سے حل نہیں ہو نگے۔ لہزا،مسئلے کے حل پراس وقت تک بات چیت کرتے رہنا بہتر ہے جب تک کہ آپ ایک ہی حل پر متفق نہ ہو ائیں اوراس پر عمل کرنے کا وعدہ نہ کر لیں۔

لہذا،اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی آپ کو خاندان سے متعلق کوئی مسئلہ ہو توآپ اسے طویل ہونے نہ دیں بلکہ جتنی جلدی ہو سکے حل کر لیں۔یہ ہی مضبوط خاندانی رشتے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔

ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔

 
 
 

Comments


IG-Logo.jpg

About Us

We are dedicated to helping you seek Jesus online. In a world where technology has become an integral part of our lives, it's only natural to turn to the internet to find answers to life's big questions.

Join My Mailing List

Thanks for submitting!

  • Facebook
  • Instagram
bottom of page