top of page
Writer's pictureTeam Seeking Jesus Online

ایک بہت ہی مشہور محاورہ ہے آدمی اپنی صحبت سے جانا جاتا ہے

ایک بہت ہی مشہور محاورہ ہے آدمی اپنی صحبت سے جانا جاتا ہے اسے دوبارہ پڑھیں اور تھوڑی دیر کے لئے اس پر غور کریں۔

یہ محاورہ ہمیں کیا بتانے کی کوشش کر رہا ہے؟ اگر آسان الفاظ میں سمجھنا ہو،تو اس محاورے کا مطلب ہے کہ کوئی بھی شخص آپ کی شخصیت کا اندازہ آپکی صحبت دیکھ کر لگاتا ہے کہ آپ کس طرح کے دوست رکھتے ہیں۔ بلاشبہ،آپ کے دوست آپ کے کردار کی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب کوئی فرد اپنی نوعمر زندگی میں داخل ہوتا ہے تو اسے اس محاورے کو یاد رکھناہے۔

اب یہاں یہ سوال اکثر اجاگر ہوتا ہے کہ کیوں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ نوعمری میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے اپنے خواب ہوتے ہیں آپ باہر جانا چاہتے ہیں ، آزادانہ طور پر دنیا کو اپنی آنکھوں سےدیکھناچاہتے ہیں۔ دنیا کی کھوج لگانے کی جستجو میں،آپ مختلف لوگوں سے ملتے ہیں جو مختلف شخصیات کے حامل ہوتے ہیں،اکثر اوقات آپ ان شخصیات سے متاثر ہو جاتے ہیں،اور ان جیسا بننے کی کوششں کرتے ہیں۔

1- پہلے خوداچھے دوست بنو!

اگر آپ صحیح دوست ڈھونڈ رہےہیں تو، ضروری ہے کہ آپ کو پہلے خود ایک اچھا دوست بننا پڑے گا۔ لہذا، ایک اچھا دوست کون ہے؟ ایک اچھا دوست وہ ہے جو نہ صرف دوسرے دوستوں کی مدد کرتا ہے بلکہ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ وہ گمراہ نہ ہواور صحیح راہ پر گامزن رہیں۔ یہ اس دوست کی نشانی ہے جو اچھےاور مشکل وقت کے دوران ہمیشہ اپنے دوست کے ساتھ موجود رہتا ہے۔ایک سنہرا اصول ہے۔آپ کو دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہئے جیساکہ آپ اپنے ساتھ چاہتے ہیں۔ اگر آپ اس اصول کو اپنی زندگی میں اپنا لیتے ہیں تو آپ کو مایوسی نہیں ہو گی۔

2- اپنے آپ کو ان لوگوں سے جوڑیں جو بڑے خواب دیکھتے ہیں

کوئی شخص کبھی بھی بڑا خواب نہیں دیکھ سکتا اگر اس کے ارد گرد کے لوگ اس بات کا مطلب تک نہیں جانتے۔ لیکن اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو محنت سے کام کرنے کے لئے راضی ہیں تو،آپ کے دوست ضرور ایسے ہوں جو زندگی میں اپنے خوابوں کی پیروی کرنے اور ان کے حصول کے لئےجستجو کرتے ہوں۔ایسے ہی دوست صرف آپ کے خوابوں کی تکمیل کے قریب جانے میں آپ کی مدداور آپ کی حوصلہ افزائیکا باعث بن سکھتے ہیں۔

3- ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو آپ کی زندگی میں استحکام لائیں

ہم سب کسی چیز میں یا تو اچھے یا برے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی مددہمارے کام کوچار چاند لگاسکتی ہے! ہے نا؟ ہم سب اپنی کمزوریوں اور اپنی طاقتوں کو جانتے ہیں۔کیسے؟اگر ہم صحیح لوگوں کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں تو ہم ایک دوسرے کی کمزوریوں کو پرُ کرتے جاتے ہیں۔

آپ ہمیشہ اپنےدوست کوایسی چیز میں مدد کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں جس میں آپ اچھے نہ ہوں اور اس کے برعکس! آپ اپنے دوست کی مدد کر سکتے ہیں جس میں وہ اچھانہ ہو۔ ہوسکتا ہے کہ آپ پیچیدہ ریاضی کے مسائل حل کرنے میں بہترین نہ ہوں ، لیکن آپ کا دوست ریاضی میں ماہر ہو۔ توآپ اپنے دوست سے اس مضمون میں مدد کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں! اس کے برعکس ، فرض کریں کہ آپ کو انگریزی ادب پسند ہے۔تو،آپ یہاں پر اپنے دوست کو نظم لکھنے میں مدددے سکتے ہیں! جب آپ ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بہترین طور پر استعمال کرتے ہیں تو،ہر کوئی کامیابی حاصل کرتا ہے اوراسی طرح ایک اچھی دوستی پروان چڑھتی ہے۔

4- ان لوگوں کے ساتھ دوستی کریں جو آپ کو متحرک کرتے ہیں

کوئی بھی فرداپنا منفی دوست یا اپنے ارد گرد کوئی شخص ایسا نہیں چاہتاجس کی وجہ سے اس کی ذہنی یا شخصی چمک ماند پر جاۓ۔ بلکہ ہم سب ایسے دوستوں کی صحبت میں رہناپسند کرتے ہیں جن سے ہماری ہمت اور حوصلہ بلند ہوں اور ہمیں اپنی زندگی میں بہتر کام کرنے کی ترغیب ملے۔ اب،سوال یہ ہے کہ،آپ اپنے آپ کے لئے کس قسم کا دوست چاہتے ہیں؟ ایک سچا دوست وہ ہے جو ہمیشہ آپ کی بات کو اہمیت دے اور ضرورت کے وقت آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار رہے۔

5- ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو سیکھنے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں

جو دوست ایک ساتھ پڑھتے ہیں اور مطالعہ کرتے ہیں،وہ ہمیشہ ساتھ ریتے ہیں۔اگر آپ زندگی کو انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت سے دیکھیں۔ تو آپ کو احساس ہوگا کہ زندگی علم حاصل کرنے،اپنے آپ کو ایک بہترانسان بنانے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیےترقی پذیر اور ترقی کرنے کے سفر کانام ہے۔لہذا یہاں پرآپ کوایسےدوست کاانتخاب کرنے کی ضرورت ہے جو ہر دن بلکہ ہر وقت سیکھنے کی جستجو رکھتا ہو اور ہر وقت سیکھنے کے عمل کے اس سفر سے لطف اندوز ہونے کو تیار ہو۔ اگر آپ کا کوئی ایسا دوست نہیں ہے تو،آپ قارئین کے کلب یا مصنف کے کلب میں شامل ہوں اور اپنا ہم خیال دوست ڈهونڈنے کی کوششں کریں۔ تو ، ہم نے کیا سیکھا؟ آپ کی صحبت یقیناآپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کرتی ہے۔ بے شک نو عمری ہی وہ دور ہے جو کافی حد تک یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کے آنے والے سالوں میں کس قسم کے انسان بنیں گے۔ لہذا،آپ کو اپنے لئے دانشمندانہ فیصلوں کاانتخاب کرنا ہوگا!

ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔

0 views

Comments


bottom of page