ایک طالب علم کی حیثیت سے،آپ کو اپنی تعلیمی زندگی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کے ساتھ منظم کرنے کا طریقہ
- Team Seeking Jesus Online
- May 3, 2023
- 3 min read
ایک طالب علم کی حیثیت سے،آپ کو اپنی تعلیمی زندگی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کے ساتھ منظم کرنے کا طریقہ آنا چاہیے۔ ورنہ آپ دباؤ اور مایوسی محسوس کریں گے۔ لہذا،آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے ہم آپ کےوقت کو منظم کرنے کے لیے 8 اصلاحات یا ایسے کہیں کہ8 مشورے لائےہیں!
۱۔ آپ کا زیادہ تر وقت کہاں خرچ ہوتا ہے؟
اپنے وقت کو منظم کرنے کے بارے میں جاننے سے پہلے،آپ کو مشائدہ کرنا ہوگا کہ آپ کازیادہ تروقت کہاں خرچ ہوتا ہے ۔ جی ہاں!آپ نے اپنی دن بھر کی تمام سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنا ہے اور ہر سرگرمی کے مکمل ہونے تک کے وقت کو نوٹ کریں۔اگر کسی سرگرمی میں آپ کا کافی وقت لگتا ہے تو،آپ کو اسے جلدی کرنے کا دوسرا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ اس طرح آپ اپنے کاموں کو بہتر طور سے کر سکیں گے۔
۲۔کام کے دوران مختصر وقفے لینا مت بھولیں
حقائق کا کہنا ہے کہ انسان کا دماغ تقریبًا 70 – 90 منٹ تک صرف ایک ہی چیز پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے۔کوئی بھی کام کرتے وقت چھوٹے چھوٹے وقفے لینابہت ضروری ہے۔یہ وقفے آپ کو تازہ دم کر دیتے ہیں اور آپ بہتر طور پر کام کر سکتے ہیں۔ سو،کام کو بہتر طریقے سے کرنے کے لیے کام کے درمیان خود کو مختصر وقفے دینا ضروری ہے۔
۳۔ اپنے وقت کو سمجھداری سے استعمال کریں
اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کو کسی کام میں کتنا وقت دیناچاہیے تو آپ کھوئی ہوئی بھیڑ کی طرح ہیں، مایوس اور پریشان کن۔ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے خود کو ڈیڈ لائن دیں۔ تمام کاموں کی فہرست بنائیں،اس طرح آپ اپنے سب کاموں کو وقت پر مکمل کرسکیں گے۔
۴۔کاموں کی فہرست بنائیں!
اگر آپ کو انجام دینے والے کاموں کو یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے تو،اپنے سارے کاموں کی فہرست بنالیں! یہ فہرست یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔ دن بھر کی تمام سرگرمیاں لکھیں۔ یہ سرگرمیاں اپنی اہمیت کی بنا پر تحریر ہوں گی۔ جیسے کہ جو کام بہت ضروری ہو گا وہ سر فہرست لکھا اور کیا جائے گا ۔ پھراس فہرست کو اپنے سامنے دیوار پر چپکا لیں اور فہرست کوچیک کرتے رہیں تاکہ آپ کو معلوم رہے کہ کون سا کام ہو گیا ہے اور کون سا کام ہونے والا ہے۔جو کام ہو جائے اس پر ٹک لگا لیں اس طرح کام کو ترتیب سے کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
۵۔اپنے سب کاموں کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں
بعض اوقات،آپ کو اپنے کام کی مقررہ تاریخ کے گرد خاندانی دعوت یا دیگر پروگراموں میں شرکت کرنا پڑتی ہے۔اگر آپ وقت سے پہلے اپنے کاموں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو،آپ اپنے کام کا ہدف آسانی سے بلکہ مقررہ وقت سے پہلے نہایت خوش اسلوبی سے حاصل کر لیں گے ۔ سو، کوشش کریں کہ آپ آنے والے تمام کاموں کی منصوبہ بندی وقت پر کریں اور خوش آہند طریقے سے زندگی گزاریں۔
۶۔اپنے کاموں کو فوقیت دیں
ایک مشورہ ہے کہ آپ اپنے خاص کاموں یا اسائمنٹ کو صبح کے وقت ختم کریں۔ کیوں؟ کیوں کہ صبح کے وقت انسان پوری طرح سے چست و توانا ہوتا ہے اور ہر کام جلدی سےاور باخوبی ہوتاچلا جاتا ہے۔ سو،صبح کے اوقات میں اپنے اہم کاموں کو مکمل کرنے کی عادت بنائیں۔ اس کے بعد باقی کے کام مکمل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
۷۔اٹھو اور تھوری بریک لو
یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی دماغ صرف کسی چیز پر 70-90 منٹ کے لئے توجہ مرکوز کرسکتا ہے۔ یہ کہنے کے بعد،آپ کو اپنی توجہ دوبارہ حاصل کرنے اور اپنی توانائی کی بحالی کے لیے کسی کام کو انجام دینے میں خود کو تھوڑی سی بریک دینا لازمی ہے۔
۸۔مدد مانگ لیں!
اگر آپ اپنے آپ کو ایک وقت میں متعدد کاموں میں مصروف پاتے ہیں تو ، ہمیشہ یہ اچھا خیال ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے مدد طلب کریں جسے آپ جانتے ہو کہ وہ آپ کے لئےآپ کا کام اچھے طریقے سے سرانجام دے گا۔مگر اس کو اپنی عادت نہ بنائیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اپنے وقت کوان 8 اصلاحات کے ذریعے منظم کرنے کی یہ آٹھ آسان مہارتیں آپ کے لیے کسی حد تک مدد گار ثابت ہوں گی۔ آپ کام کرتے وقت اپنا وقت ضرور لیں مگر یاد رکھیں کہ وقت کو ضائع نہیں کرنا!بلکہ سمجھداری کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پروزٹ کریں۔ شکریہ۔
Коментарі