کیا آپ کے دوست آپ پر با اثر ہیں؟کیا آپ کو اپنی رائے پیش کرنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے؟ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں اور ہم مرتبہ یعنی دوستوں کی طرف سے دیے گیے دباؤ کا بھی یہی حال ہے! یہ مثبت یا منفی بھی ہوسکتا ہے۔ یہ دباؤ عام طور پر آپ کے دوستوں ، ساتھیوں ، ہم جماعت یا آپ کی عمر کے لوگوں کی طرف سے آتا ہے۔
یہاں سوال اٹھتا ہے کہ آپ ساتھیوں کے منفی دباؤ کا کیسے مقابلہ کرسکتے ہیں؟ اگر آپ اصلی تکنیکوں میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو،لازمی ہے کہ آپ کو یہاں بتائی جانے والی باتوں کو ذہن نشین کرنا ہو گا۔
1۔ ہر کوئی قابل اعتبار نہیں ہوتا
ہر کسی کو زندگی میں ایسے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ضرور ہوتاہے جو آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو غلط سرگرمیاں کرنے پر راغب کرتے ہیں۔ ایسے لوگ آپ کو اپنےغلط سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے ی کہہ کہ اکساہیں گے کہ باقی کے سب لوگ ایساکررہے ہیں اور اسی طرح آپ کو بھی گروپ میں رہنے کے لیے یہ کام کرنا ہے۔ ایسے لوگ آپ کے دوست نہیں ہیں بلکہ وہ آپ کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کررہے ہوتے ہیں۔
2۔”انکار” کرنا سیکھیں
آپ کو ایسی صورتحال میں ” انکار ” کرنے کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا جہاں آپ کو تکلیف محسوس ہو۔ اپنے دوستوں کو بتائیں کہ آپ کو کیسا لگتا ہے کیونکہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے دوست آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں لیکن اگر آپ اپنے دوستوں کی بات اور ان کی منصوبہ بندی سے اتفاق نہیں کرتے اور آپ کو اندازہ ہو گیا ہے کہ آپ کے دوست آپ کی بات سے متفق نہیں ہو رہے تو ایسی صورت میں دوستوں اور دوستی کی پرواہ کیے بغیر وہ جگہ چھوڑ جائیں!اپنے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھیں۔
3۔ بداخلاق یا جھگڑالو دوست سے براہ راست بات کریں!
ایسے دوست یا ہم مرتبہ شخص کے ساتھ بات کرنا اور اس کے غلط منصوبوں کو غلط قرار دینا تھوڑا کٹھن اور دشوار ہوتا ہے لیکن دوسری طرف یہ ایک بہت ہی جرات مندانہ قدم بھی ہے۔ جب آپ اس شخص کا مقابلہ کرتے ہیں ، جو آپ پر منفی دباؤ ڈالتا ہے تو ، امکانات ہیں کہ وہ اپنے رویے کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔وہ سخت ردعمل کا اظہار کرسکتاہے، لیکن وہ اپنی غلطیوں کا ادراک ضرور کرے گا اور ان سے سبق بھی سیکھے گا۔ تاہم،اس کے نتیجے سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑناچاہیے، آپ خود اعتمادی کے ساتھ گھرجائیں.
4۔ہم خیال لوگوں کے ساتھ دوستی کریں
اگر آپ کی دوستی ایسے لوگوں کے ساتھ ہے جو مستقل طور پر آپ کو اپنی پسند اور خواہش کے مطابق بدلنے کو کہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کے دوست نہیں۔ وہ تو ایسے لوگ ہیں جو آپ کو صرف اپنے مقاصد کے لیے استمال کرتے ہیں۔اگر آپ اس صورتحال سے گزر رہے ہو تو آپ کو ان دوستوں سے دوستی چھوڑ دینی چاہئے اورایسے دوستوں کی تلاش کریں جن کے اقدار اور عقائد آپ کی طرح ہو۔
5۔ دوسروں کے حق کے لیے آواز بلند کریں!
اگر آپ کسی کو اسکے ساتھیوں کے منفی دباؤ کا شکار بنتے ہوئے دیکھتے ہیں تو،آپ کواس کی مدد کرنی چاہیےاور اس بااثر شخص کی اصلاح کرنی چاہیے۔ اس طرح آپ مظلوم کی ڈھال بنتے ہیں اور ظالم کو اس کی غلطی کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ جب آپ کسی اور کے لئے اپناموقف اختیار کرتے ہیں تو،آپ خود کو بھی خوداعتماد اور بااختیار محسوس کرتے ہیں!
6۔ انتظار کرنے سے بہتر ہے عمل کرنا
حقیقت یہ ہے، کہ آپ سب کو یہ نہیں سیکھا سکھتے کہ “کسی پر اس کی پسند کے خلاف دباؤ ڈالنا غلط ہے” کیونکہ ہر کوئی یہ سمجھنے اور ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔آپ اس طرح کے حالات میں کیا کرسکتے ہیں؟ اس طرح کے حالات میں اس جگہ کو چھوڑ دینے اور ایسے لوگوں سے منہ موڑ لینے میں ہی عقلمندی ہے۔ اس سے آپ کا اپنا امن اور چین بھی سلامت رہے گا۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپکا بااثر دوست آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ بلکہ آپ کو یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ اگر آپ ایک مضبوط دماغ کے مالک ہیں تو بلکل بھی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں کہ نہیں۔ اگر آپ کا موقف درست ہے تو آپ اکیلے ہی سب کے لیے کافی ہیں۔
ایک بار اگر آپ دوستوں کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے طریقے سیکھ جاتے ہیں،تو آپ اپنے آپ کو متحرک اور مرکوز رکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے!
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔
Comments