top of page
Writer's pictureTeam Seeking Jesus Online

کیا یہ خیال آپ کے دماغ پر دباوؑ ڈالتا ہے کہ آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟

کیا یہ خیال آپ کے دماغ پر دباوؑ ڈالتا ہے کہ آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟ ایک نوجوان کی حیثیت سے جس کی عمر 20 سال ہے، اپنے آپ کو الجھے ہوئے اور مایوس محسوس کرتے ہیں۔مختلف سوچیں پریشان کرتی ہیں کہ میرے لئے کیا بہتر ہے؟ یہ مکمل طور پر ایک قدرتی سوچ ہے اور معمول کی بات ہے۔لہزا آپ کو اب اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آپ کی مدد کے لئے حاضر ہیں!

اچھی طرح تحقیق کے بعد، ہم ان 7 طریقوں کو جمع کرنے میں کامیاب ہوے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ کو اندازہ لگانے میں اور فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی کہ آپ زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں،سو مزید کسی تاخیر کے، آئیے سیکھیں!

۱۔اپنے جذبے اور جوش کو جانیں

جوش اور جذبہ ایک ایسی چیز ہے جو ہم صرف اسی کام کے کرنے میں استعمال کرتے ہیں جو ہمیں پسند ہوتا ہے یا جو ہم دل سے کرنا چاہتے ہیں اور پوری لگن سے اس کام کو کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمیں کرنا پسند ہے۔ آپ ان تمام چیزوں کی فہرست بنائیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں اور دیکھیں کہ کیا آپ اسے پیشے کے طور پر جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔اگر آپ پہلے ہی اپنا شوق ڈھونڈ چکے ہیں لیکن نہیں جانتے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ تو پھر انٹرنیٹ کو اپنا دوست بنائیں!انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے شوق کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔ اس کے علاوہ،آپ مختلف یوٹیوبرز کی پیروی کر سکتے ہیں جو کچھ ایسا کر رہے ہو جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔

۲۔اپنی کامیابیوں کو یاد رکھیں

اگر آپ اپنے مثالی پیشے کے بارے میں سوچتے ہوئے الجھ جاتے ہیں تو آپ کو اپنی کامیابیوں پر نظر ڈالنی ہوگی!اپنے ماضی پر نظر ڈالیں اوراپنے آپ کو ان تمام مقابلوں کی یاد دلائیں جن میں آپ نے حصہ لیا۔ اس سے آپ کو یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں!

۳۔ ذہنی دباو سے آزاد ہو کر سوچیں

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ پابندیوں یا رکاوٹوں کی وجہ سے، ہم اس کا خیال چھوڑ دیتے ہیں! لیکن،اپنا من پسند پیشہ پانے کے لیے، آپ کو ان تمام حدود اور پابندیوں کو عبور کر کے آگے نکلنا ہو گا۔ جب آپ بہادری سے سوچتے ہیں، تو آپ اپنی پر آسائیش زندگی سے باہر آجاتے ہیں۔جب آپ اپنی آرام دہ زندگی سے باہر آ جاتے ہیں تو تب ہی آپ اپنے خوابوں کی تعبیر کو پانے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں!

۴۔ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جو آپ کے لیے نمونہ ہیں

اگر آپ اپنی کسی کامیابی کے بارے میں سوچنے سے قاصر ہیں تو،ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جن کی آپ سب سے زیادہ تعریف کرتے ہیں یا جو آپ کے لیے ایک نمونہ ہیں وہ اپنے خوابوں کی مثبت تعبیر کے لیے کیا کرتے ہیں؟ وہ ذریعہ معاش کے لئے کیا کرتے ہیں؟ انہوں نے اپنے لئے کیا اہداف طے کیے ہیں؟ وہ جو چاہتے ہیں اسے حاصل کرنے کے لئے کس طرح لڑ رہے ہیں؟ آپ ہمیشہ اپنی پسندیدہ شخصیات سے حوصلہ افزائی لے سکتے ہیں۔ ہمیشہ ان لوگوں کے نقش قدم پر چلیں جن کی زندگی سے آپ کو ہمت اور حوصلہ افزائی ملتی ہے۔

۵۔ اپنی ناپسندیدگی پر غور کریں

ان تمام چیزوں کی ایک فہرست بنائیں جن کا آپ کبھی تعاقب نہیں کرنا چاہیں گے ، چاہے یہ آپ کے پاس آخری آپشن ہی کیوں نہ ہو۔ اس سرگرمی کو انجام دینے سے آپ کو ان تمام اختیارات کو منسوخ کرنے میں مدد ملے گی جن کی آپ کے پاس کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایک بار جب آپ جان لیں کہ آپ کیا نہیں کرنا چاہتے تو آپ کے لئے یہ فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

۶۔ خوابوں کا مطلب ہے سخت محنت

آپ اپنی زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں اسے ڈھونڈنا اور پانااتنا آسان نہیں ہے۔ اس کے بعد کیا فرق پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ آپ اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے کس حد تک محنت کرنے پر راضی ہیں۔ آپ کو خود کو حوصلہ افزا اور پرعزم رکھنا چاہئے۔ اگر آپ اپنے کیریئر میں نئی ​​بلندیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو، آپ کو لازمی طور پر اضافی میل طے کرنے کے لئے راضی ہونا ہے۔ ورنہ خواب صرف خواب ہی رہ جاہیں گے ۔

۷۔اپنے اساتذہ سے مشورہ کریں

کیریئر کی واضح سمت کے لیے اپنے سرپرستوں سے بات کرنا ہمیشہ سے ایک اچھا خیال رہا ہے۔ ان کے ساتھ اپنے جذبات پر تبادلہ خیال کریں اور ان کی رہنمائی طلب کریں۔ امکانات ہیں، وہ آپ کو کیریئر کے صحیح سمت پر گامزن کریں گے۔ غرض اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے، بس ایک بات یاد رکھیں کہ کبھی بھی ناکام ہونے سے نہ گھبراہیں! کوشش کرتے رہیں اور کبھی بھی اپنے خوابوں سے دستبردار نہ ہوں۔ نہ اب ، نہ کبھی۔

ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔

15 views

Comments


bottom of page