ہم اپنے آس پاس کے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اکثر اپنی بہت سی خواہشات چھوڑ دیتے ہیں۔ لہذا ، جہاں آپکو یہ یقین ہو جائے کہ آپ کے پیارے خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ، تو وہاں آپکو یہ بھی یقین دہانی کرنے کی ضرورت ہےکہ آپ بھی ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہو! کوشش کریں کہ آ پ کچھ وقت خا موشی میں گزاریں اور آپ کی زندگی میں جو کچھ ہورہا ہے اُسکا جایزہ لیں ۔ کیاآپ ذہنی طور پر پرُ سکون ہیں ؟ کیا آپ خود کو وقت دے رہے ہیں ؟ بہتر زندگی گزارنے کے لئے آپ کیا کر رہے ہیں؟ ان تین سوالوں کے جوابات دینے کی کوشش کریں اور اگر آپ یہ نہیں کرپا رہے توپڑھنا جاری رکھیں!
1-ماضی کو ماضی میں رہنے دیں
حقیقت تویہ ہےکہ ہر انسان کا ماضی ایک دوسرے سے مختلف ہے ۔ہمیں ہرممکن کوشش کرنی ہے کہ ماضی کو ماضی میں ہی رہنے دیں کیونکہ اگر ہم اپنے ماضی کو ساتھ لےکر چلتے رہیں گے توہم کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے ۔اگرآپ اپنے حال اور مستقبل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تواپنے ماضی کو پیچھے چھوڑ دیں اور نئی اُمید اورعزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔
بعض اوقات انسانی دماغ کو منفی خیالات الجھا دیتے ہیں ایسے میں ضروری ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے اپنے خیالات کا اظہار کریں جوکہ قابلِ اعتبار ہو اور جس سے آپ کو اچھا مشور ہ ملنے کی اُمیدہو۔یاد رکھیں آپ سے مخلص رہنے والا فرد چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا خاندانی فردکبھی بھی آپ کا بُرا نہیں چاہیے گا۔
2-دل آزاری مت کریں
حساس طبیعت کا مالک ہونا کوئی بُری بات نہیں ۔مگر ایسے واقعا یا ت اور باتیں جو آپ کو پریشان کرتی ہیں اُن کو دل پر لے لینا بھی درست بات نہیں۔ اگر ہم اپنی زندگی میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی سنجیدگی سے لیں گے تو اسکے نتائج آپ کے اپنے لیے منفی ثابت ہوسکتے ہیں۔ وہ اورکوئی نہیں بلکہ آپ خود ہیں جو کسی اور کواپنے فیصلوں کا مختار بناتے ہیں۔
آپ خود اپنے ہاتھ سے کسی دوسرے شخص کو اپنے دل ودماغ تک پہنچنے کی چابی تھماتے ہیں۔سو، مت کسی کو اپنی ذات کا مختار بنائیں۔بلکہ آپ خود خود مختار بنیں اپنی خوشیوں کے،اپنے فیصلوں کے، اپنے دل ودماغ کے۔ اس لیے جو باتیں یا خیالات آپ کو پریشان کرتی ہیں اُن کو نظر انداز کردیں۔
3-شکرگزار رہیں
شکرگزار دل کے ساتھ زندگی بسر کرنا ایک بڑی برکت ہیں۔ہمیں خدا کا شکر گزار رہنا ہے اُن تمام برکات کے لیےجس سے رب والعامین نے ہمیں نوازا ہے۔ شکرگزار دل ہمیں مطمئن زندگی گزارنےکا موقع بخشتا ہے۔ورنہ اِنسان بہترکی تلاش میں اپنی تمام تربرکات کھو سکتا ہے۔
4-خود کو ذہنی دباؤ سے آزاد رکھیں
ایک سوال کا جواب دیں۔کیاکبھی فکر مندی کرنے سےآپ کا کوئی مسئلہ حل ہوا؟کبھی نہیں۔ تو پھرآپ مستقبل کے لیے کیوں پریشان ہوتےہیں؟ممکن ہے، آپ یہ سوچتے ہوں کہ اگر آج ہم مستقبل کی فکر نہیں کریں گے تو کل کیسے اچھا مستقبل ہوگا؟ لہٰذا یہاں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بہتر مستقبل کے بارے میں” پریشان ہونا” اور بہتر مستقبل کے بارے میں “منصوبہ بندی “کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔
سو ،آپ اپنے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی ضرور کریں مگر خیال رکھیں کہ آپ اس سارے عمل کے دوران خود کو ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہونے دیں!اپنی منزل تک پہنچنے کےلیے حکمتِ عملی اپنائیں ،بچت کریں۔اس طرح آپ کی زندگی ذہنی دباؤ کا کم شکار ہوگی۔
5-خود اعتمادی
خود پربھروسہ رکھنا بہترین زندگی گزارنے کی ایک اہم کنجی ہے۔اگر آپ خود سے زیادہ دوسروں پر انحصار کریں گےتویقین جانیں آپ خود کو بہت کمزور محسوس کریں گے۔ اکثر اوقات ہم دوسروں کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ ہمارے فیصلے کریں۔ہو سکتا ہے ہم اُن کو خود سے بہتر سمجھتے ہیں۔ کیا یہ ٹھیک سوچ ہے؟ بالکل نہیں!آپ کو خود پربھروسہ کرنا سیکھنا ہے۔
6-شفیق دل کے مالک بنیں
اگر آپ کو آپ کے کسی پیارے نے دھوکہ دیا ہے اور آپ کادل دُکھایا ہے تو اُ س کی اس حرکت کی وجہ سےآپ اپنا دل سخت مت کریں۔یادرکھیں بدلہ لینا کوئی حل نہیں ہے۔آپ کو خود کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ بدلہ آپ کےزخم نہیں بھرے گا بلکہ آپ کے لیے دس اورمشکلات پیدا کرے گا۔لہٰذالوگوں کے کیے ہوئے بُرے سلوک کو اپنے دل میں جگہ مت دیں۔ اگر آپ ایک اچھے انسان ہیں،تو اپنی اچھی روح کو قائم رکھیں۔آپ اپنے اچھے سْلوک سے دُنیا کو بتا دیں کہ زمین پراچھائی اور انسانیت ابھی قائم ہے۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔
Comments